Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے  401 نئے مریض، مدینہ سرفہرست

اب تک وفات پانے والے افراد کی تعداد  5250 تک پہنچ گئی ہے- فوٹو العربیہ
وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے نئے متاثرین کی تعداد 401 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد  466 رہی- اس طرح وفات پانے والوں کی تعداد جمعرات کو 15 رہی-
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت نے جمعرات کو اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ کورونا کے اب تک  کل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 774 ہے جبکہ شفا یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 181 رہی- اسی طرح اب تک وفات پانے والے افراد کی تعداد  5250 تک پہنچ گئی ہے-

جمعرات کو جدہ اور وادی الدواسر میں کورونا کے نئے مریض 9،9 رہے- فوٹو العربیہ

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ اس وقت 8343 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 791 افراد انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں-
جمعرات کو مملکت کے مختلف شہروں میں نئے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کچھ اس طرح رہی-  مدینہ منورہ  میں 55ِ، ریاض میں 39، مکہ  مکرمہ 35، ینبع میں 24، الھوفف میں 17، المبرز میں 16، عرعر میں 13، المجمعہ میں 11، دمام اور حائل میں دس، دس، جدہ اور وادی الدواسر میں نو، نو، النعیریہ میں 8، ابھا، بللسمر، خمیس مشیط، قریہ العلیا میں 7، 7 جبکہ عنیزہ اور نجران میں چھ، چھ اور العیص، المذنب اور الخفجی میں پانچ ’ پانچ نئے مریض سامنے آئے-
بارق، رجال المع، خرما، رفائع الجمش میں چار’ چار، البدائع، بریدہ، سراۃ عبیدۃ القطیف، راس تنورۃ، اورعفیف  میں 3، 3 مریض سامنے آئے-
اسی طرح مملکت کے بارہ شہروں میں دو، دو مریض اور پچیس شہروں میں ایک، ایک نیا کورونا سے متاثر مریض سامنے آیا-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: