Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو ماہ میں 81 ہزار سے زیادہ سعودی برسر روزگار

نجی اداروں میں سعودی ملازمین کا تناسب بڑھ کر 21 فیصد ہو گیا ہے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی سیکریٹری وزارت افراد ی قوت وسماجی بہبود سطام الحربی نے کہا ہےکہ کورونا وبا کے دوران گزشتہ دو ماہ کے دوران 81 ہزار سے زیادہ سعودیوں کو روزگار ملا ہے۔ ان میں خواتین شامل ہیں۔ 
اخبار 24 کےمطابق ایم بی سی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران نجی اداروں میں سعودی ملازمین کا تناسب بڑھ کر 21 فیصد ہو گیا ہے۔

  2030 تک بے روزگاری کی شرح کم  ہوکر سات فیصد تک آجائے گی۔ (فوٹو اخبار24)

انہوں نے کہا کہ ملازم خواتین کا تنا سب 27 فیصد ہوچکا ہے۔ یہ 2020 کے لیے مقرر ہدف سے زیادہ ہے۔ رواں سال 24 فیصد ہدف مقرر تھا۔
انہپوں نے کہا  2030 تک بے روزگاری کی شرح کم  ہوکر سات فیصد تک آجائے گی۔ 
انہوں نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ سعودی ملازم اہل ہیں اور وہ بیشتر ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

شیئر: