Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کمرشل بینکوں میں 94.3 فیصد سعودی

کارکنان کی تعداد میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما ) سعودی عرب میں مالیاتی و اقتصادی تبدیلیوں سے متعلق اپنی 56 ویں رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ 2019 کے دوران بینکوں کے کارکنان کی تعداد میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
  2019 میں بینکوں کے کارکنان کی تعداد 47.181 ریکارڈ کی گئی۔ ان میں سے 94.3 فیصد سعودی ہیں۔ 

 کمرشل بینکوں کو 2019 کے دوران 50.3 ارب ریال کا منافع ہوا(فوٹو اخبار 24)

اخبار 24 کے مطابق ساما نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ 2019 کے دوران سعودی اے ٹی ایم نیٹ ورک ’مدی‘ سے 983 ملین آپریشنز کے ذریعے 468.8 ارب ریال نکالے گئے۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما ) نے کہا تھا کہ  کمرشل بینکوں کو  2019 کے دوران  50.3 ارب ریال کا منافع ہوا اور یہ 2018 کے مقابلے میں 4.5 فیصد زیادہ ہے۔ اس وقت کمرشل بینکوں کو 48.1 ارب ریال کا منافع ہوا تھا۔  

شیئر: