4 لاکھ 65 ہزار نے مسجد الحرام میں نماز ادا کی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت حج)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ’ اب تک ’اعتمرنا‘ ایپ سے 1.43 ملین افراد فیض یاب ہوچکے۔ ان میں سے چھ لاکھ 59 ہزار 400 عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے منگل کو بیان میں کہا کہ ’اعتمرنا ایپ سے اندراج کرانے والے 59 فیصد سعودی شہری اور 41 فیصد مقیم غیرملکی ہیں جبکہ اندراج کرانے والوں میں 68 فیصد مرد اور 32 فیصد خواتین ہیں‘۔
وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ ’اعتمرنا ایپ سے پیش کی جانے والی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ ہے۔ ان میں سے 6 لاکھ 59 ہزار سے زیادہ نےعمرہ کیا ہے جبکہ 4 لاکھ 65 ہزار نے مسجد الحرام میں نماز ادا کی ہے۔ باقی افراد نے روضہ شریفہ میں نماز اور روضہ اطہر پر حاضری دی ہے‘۔
’روضہ شریفہ میں نماز پڑھنے والے مردوں کی تعداد 21599 ہے۔ نماز پڑھنے والی خواتین کی تعداد 10800 ہے جبکہ صلوۃ و سلام پیش کرنے والوں کی کل تعداد 69926 رہی ہے‘۔