Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت

وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ اس قسم کے مجرمانہ حملوں کو مسترد کرتے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)
سعودی وزارت خارجہ نے پشاور میں دینی مدرسے پر دہشتگردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور کے مدرسے پر دہشتگردانہ حملے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوگئے جس میں بچے شامل ہیں۔  
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں واضح کیا کہ سعودی عرب اس قسم کے مجرمانہ حملوں کو مسترد کرتا ہے۔

یہ حملے مذہبی تعلیمات اور اخلاقی و انسانی اقدار کے سراسر منافی ہیں۔ (فوٹو سبق)

 سعودی عرب کی نظر میں یہ حملے مذہبی تعلیمات اور تمام اخلاقی و انسانی اقدار کے سراسر منافی ہیں۔ 
سعودی دفتر خارجہ نے دہشتگردانہ حملے میں ہلاک والوں کے اعزہ اور پاکستانی حکومت و عوام سے ہمدردی و تعزیت جبکہ زخمی ہونے والوں کی فوری صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشار کے ایک مدرسے میں دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ 95 زخمی ہو ئے ہیں۔  دھماکہ کوہاٹ روڈ پر واقع دیر کالونی کے ایک مدرسے میں ہوا۔

شیئر: