کابل حملے کی مذمت،’خودکش حملے میں بے گناہوں کا قتل قابل افسوس‘
’خود کش حملے میں متعدد بے گناہوں کا قتل اور بیسیوں افراد کا زخمی ہونا قابل افسوس ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے افغان دار الحکومت کابل میں خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’تعلیمی ادارے کے قریب خود کش حملے میں متعدد بے گناہوں کا قتل اور بیسیوں افراد کا زخمی ہونا قابل افسوس ہے‘۔
’سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گردی اور مجرمانہ اعمال کی مذمت کرتے ہوئے برادر افغان ملک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے‘۔
’سعودی حکومت دھماکے میں ہلاک شدگان کے اعزہ سے دل ہمدردی کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کرتی ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید رکھتی ہے‘۔