Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں گاڑی کو آگ لگانے والا شخص گرفتار

وزارت داخلہ کے مطابق حادثے میں گاڑی کا اگلا حصہ جل کر ناکارہ ہوچکا ہے (فوٹو:ٹوئٹر)
اخبار 24 کے مطابق حائل پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے اس شخص کی شناخت کر لی ہے جو گھر کے پاس کھڑی گاڑی کو جلا رہا تھا۔
وزارت داخلہ نے اپنے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ اس حادثے میں گاڑی کا اگلا حصہ جل کر ناکارہ ہوچکا ہے تاہم حکام  نے بروقت کارروائی کرکے باقی حصہ کو ناکارہ ہونے سے قبل آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
واقعے کی وجوہات دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ  دو افراد کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا، تاہم اس میں ملوث شخص کو پبلک پراسکیوشن کے حوالے کر کے قانونی کارروائی کی گئی ہے.

شیئر: