مصر کی جامعہ الازہر کے سربراہ نے بدھ کو عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمان مخالف اقدامات کو جرم قرار دے۔
عرب نیوز کے مطابق شیخ احمد الطیب کا یہ بیان ان خاکوں کے بعد سامنے آیا ہے کہ جو فرانس میں شائع ہوئے اور مسلمانوں کے نزدیک گستاخی کے زمرے میں آتے ہیں۔
شیخ احمد الطیب ایک ہزار سال پرانی سنی جامعہ کے سربراہ ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جامعہ الازہر انتخابات میں ووٹ کے حصول کے لیے مسلم مخالف جذبات کو استعمال کیے جانے کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔