پاکستان میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ہی سائبر کرائمز بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور گذشتہ چار برسوں کے دوران ایسے جرائم میں 12 گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اردو نیوز کے پاس اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت حاصل ایف آئی اے کی دستاویزات کے مطابق ملک میں سائبر کرائم کے حوالے سے قانون سازی کے بعد ہر سال جرائم کی تعداد میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔
'ان جرائم میں جنسی ہراسیت، مالیاتی فراڈ، ڈیٹا چوری، سوشل میڈیا پر شناخت کی چوری وغیرہ اور بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنانے اور پھیلانے کے مقدمات شامل ہیں۔'
مزید پڑھیں
-
متنازع مواد: ایف آئی اے کا کمپنیوں سے چار ہزار بار رابطہNode ID: 460866
-
لاک ڈاؤن میں سائبر کرائم کا خطرہ زیادہNode ID: 472056
-
لاک ڈاؤن کے دوران سائبر کرائم میں حیرت انگیز کمیNode ID: 474486