انڈیا میں منفرد احتجاج کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔
اس تصویر میں کالج جانے والی لڑکیاں لنگی اور شرٹ میں نظر آ رہی ہیں اور ساتھ یہ لکھا جا رہا ہے کہ جنوبی ہند کی ریاست کیرالہ کے ایک کالج میں لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی کے بعد طالبات نے احتجاجاََ لنگی پہن کر آنے کا فیصلہ کیا۔
لیکن یہ تقریباً پانچ سال پرانی تصویر ہے جسے گذشتہ دنوں ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر دیکھا گيا۔
انڈیا کے معروف صحافی اور ’نئی دنیا‘ کے ایڈیٹر شاہد صدیقی نے گذشتہ دنوں اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ’کیرالہ کے کالج نے جیز پہننے پر پابندی لگا دی تو لڑکیوں نے یہ رخ اپنایا۔ کالج اب تک سوچ میں ہے کہ اب کیا کرے۔‘
College in Kerala banned jeans, girls came in lungis, college still thinking what to do next. pic.twitter.com/6CfdeKgKys
— shahid siddiqui (@shahid_siddiqui) October 28, 2020
ان کی اس پوسٹ پر بہت سے صارفین نے لکھا ہے کہ یہ کسی کالج کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ تصویر سنہ 2015 کی ہے جب جنوبی ہند کے معروف اداکار مہیش بابو کی فلم ’سری منتھوڈو‘ کی ریلیز ہوئی تھی۔
وائرل ہونے والی تصویر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ مہیش بابو کے فینز نے ان سے اپنی محبت کے اظہار میں ایسا کیا تھا۔
The claim is fake. Kerala college didn't ban jeans. Image is old from 2015. Read this https://t.co/NUQbh2KImF
— Raj Kumar (@Raj_Kumar_R) October 29, 2020