Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کے نام پر کاروبار،غیر ملکی اور شہری پر جرمانے

سعودی عرب کے علاقے سکاکا میں فوجداری کی عدالت نے قانون تجارت کی خلاف ورزی پر سعودی شہری علی العنزی اور شامی شہری صالح الحسن پر 5 لاکھ 50 ہزار ریال  کا جرمانہ کیا ہے۔
 العنزی،شامی شہری الحسن کو اپنے نام سے طبرجل کمشنری میں زرعی محصولات اور چارے کا کاروبار کرا رہا تھا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی قانون تجارت کے بموجب سعودی شہریوں پر پابندی ہے کہ وہ اپنے نام سے کسی بھی غیرملکی کو کاروبار نہ کرائیں اورغیرملکیوں کے لیے ممانعت ہے کہ وہ اپنا کاروبار کسی سعودی کے نام سے کریں۔ 
وزارت تجارت نے سکاکا عدالت کا فیصلہ سامنے آنے پر العنزی اور الحسن کی تشہیر مقامی اخبار میں دونوں کے خرچ پر  کرائی ہے۔
قانون تجارت میں ہے کہ سعودی کے نام سے غیرملکی کے کاروبار پر دونوں کی تشہیر فریقین کے خرچ پر کی جائے گی۔ 
وزارت تجارت کو رپورٹ ملی تھی کہ العنزی، الحسن کو اپنے نام سے کاروبار کرا رہا ہے۔ ابتدائی معلومات کی تصدیق پر وزارت نے چھاپہ مار کر رپورٹ کی تصدیق کرلی اور معاملہ عدالت کو بھیج دیا تھا۔ 
عدالت نے جرمانے اور تشہیر کے علاوہ تجارتی ادارہ سیل کرنے، اجازت نامہ منسوخ کرنے اور کاروبار ختم کرنے کا بھی حکم جاری کردیا جبکہ شامی کی مملکت سے بے دخلی کے ساتھ اسے بلیک لسٹ بھی کردیا گیا۔ 

شیئر: