Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا سمیت تین ملکوں سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے شرط

ہر فرد کے لیے پی سی آر کی پابندی لازمی ہے(فوٹو عاجل)
سعودی ائیر لائنز( السعودیہ) نے کہا ہے کہ انڈیا، برازیل اور ارجنٹینا سے سعودی عرب آنے والوں کے لیے ضوابط کی وضاحت کی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق ایک انڈین شہری نے السعودیہ سے استفسار کیا تھا کہ کیا موثر ایگزٹ ری انٹری ویزا رکھنے والے انڈین شہریوں کو دبئی ٹرانزٹ کے ذریعے سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔
السعودیہ نے ٹوئٹر پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ انڈیا، برازیل یا ارجنٹینا سے آنے والے مسافروں کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت صرف اس صورت میں ہوگی جبکہ وہ اپنے ملک سے نکل کر کسی اور جگہ کم از کم 14 دن گزار چکے ہوں‘۔
’یہ بات پیش نظر رہے کہ مملکت آنے والے ہر فرد کے لیے پی سی آر کی پابندی لازمی ہے‘۔

 

شیئر: