ملازمت کے نئے نظام میں غیر ملکی کارکنان کے لیے شرائط
آجر اور اجیر سے متعلق شرائط متعین کی گئی ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ملازمت کے نئے نظام سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی ہیں۔
ملازمت کے نئے معاہدے میں دونوں فریقوں آجر اور اجیر سے متعلق شرائط متعین کی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افراد ی قوت نے غیر ملکی کارکن سے متعلق تین شرائط مقرر کی ہیں۔
’غیر ملکی کارکن کا ہنر مند ہونا ضروری ہے۔ قانون محنت میں مقرر پیشہ وارانہ صلاحیت ہو‘۔
’پہلی مرتبہ سعودی عرب آنے کے بعد سے موجودہ آجر کے یہاں ایک برس مکمل کر چکا ہو۔ غیر ملکی کارکن کے پاس ملازمت کا مصدقہ معاہدہ موجود ہو‘۔
وزارت افرادی قوت نے ملازمت کے نئے معاہدے میں ایک پابندی یہ لگائی ہے کہ نئے ادارے میں ملازمت کے لیے دو کاررائیاں کرنی ہوں گی۔
اول ’نئے آجر کی طرف سے ’قوی پلیٹ فارم ‘کے ذریعے ملازمت کی پیشکش کی گئی ہو‘۔
دوم ’موجودہ آجر کو ملازمت جاری نہ رکھنے کے حوالے سے مطلع کرنا ہوگا اور اسے بتانا ہوگا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر فلاں آجر کے پاس ملازمت کرے گا‘۔
’موجودہ آجر کو ملازمت کی تبدیلی کے بارے میں اعتماد میں لینا ہوگا‘۔
وزارت افرادی قوت نے نئے آجر کے حوالے سے جن شرائط کا تعین کیا ہے وہ یہ ہیں۔
‘نیا ادارہ قوانین محنت کے بموجب غیر ملکی کارکنان کے لیے ویزے حاصل کرنے کا اہل ہو۔ نیا ادارہ یا آجر تحفظ محنتانہ پروگرام کے صوابط کا پابند ہو‘۔
’ ملازمت کے معاہدوں کے آن لائن اندراج اور معاہدے ملازمت کی توثیق کے پروگرام کا پابند ہو اور نیا آجر اپنی کارکردگی کے ازخود احستاب کے ضوابط کی پابندی کر رہا ہو‘۔