کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں اضافہ ہورہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مصر میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ 19 کے 201 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 11 افراد اس مہلک مرض سے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔
مصری وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحتیاب ہونےوالوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اب تک ایک لاکھ 6 افراد اس مرض سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 132 مریض مکمل شفایاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں, وزارت کی جانب سے کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کویقینی بنانے کےلیے جامع حکمت عملی پرعمل جاری ہے۔
ڈاکٹر مجاہد نے مزید کہا کہ اب تک مصر میں کورونا وائرس سے 6 ہزار 329 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 530 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے ایک لاکھ 6 افراد اس وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
مصری وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کےلیے معلوماتی کتابچے اور ہنڈبلز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔
کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر میں اہم ترین اصول سماجی فاصلے پر عمل درآمد کویقینی بنانے کےلیے تمام اداروں اور سرکاری دفاتر کے علاوہ نجی شعبے میں بھی تفتیشی عمل جاری ہے۔