پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رائے اپنی جگہ مگر نواز شریف کے موجودہ بیانیے کا ساتھ دینے کا فیصلہ پارٹی کا نہیں۔
کوئٹہ میں اردو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تشکیل کے وقت کیے گئے معاہدے سے ہٹ کر مؤقف اپنایا ہے۔ ’ن لیگ کے لندن بیانیے کا پاکستان میں کوئی والی وارث نہیں۔‘
سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ اگر ن لیگ کے اپنے معاملات ہیں تو اس پر انہیں خود سامنے آنا چاہیے۔ اگر ن لیگ اور میاں نواز شریف مخلصانہ تحریک چلانا چاہتے ہیں تو ان کے بھائی (شہباز شریف) خود میدان میں آئیں۔ دونوں کے بیانیے میں تضاد نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ضمانت واپس لے کر خود رضا کارانہ گرفتاری دی تاکہ وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت سے بچ جائیں۔
مزید پڑھیں
-
’عسکری قیادت پر تنقید، ن لیگ کی مقبولیت کم ہو گی‘Node ID: 515066
-
مصالحت یا لڑائی؟ ن لیگ کی الگ الگ ٹیمیں؟Node ID: 515236
-
’نواز شریف فوج کو آرمی چیف کے خلاف بغاوت پر اُکسا رہے ہیں‘Node ID: 515921