احد المسارحہ میں احتیاطی طور پر بکرا منڈی بند
’کمشنری میں زندہ جانوروں کی خرید و فروخت وقتی طور پر معطل کی جارہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان کے متعلقہ سرکاری محکمے نے احد المسارحہ کمشنری کی بکرا منڈی کو احتیاطی طور پر بند کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بکرا منڈی کے بند کیے جانے کا اعلان احد المسارحہ کمشنری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا گیا ہے تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔
کمشنری کے حکام نے کہا ہے کہ ’احتیاطی تدابیر کے طور پر غیر معینہ مدت کے لیے شہر کی معروف بکرا منڈی بند کردی گئی ہے‘۔
’پوری کمشنری میں زندہ جانوروں کی خرید و فروخت وقتی طور پر معطل کی جارہی ہے‘۔
حکام نے کہا ہے کہ ’وبائی صورتحال واضح ہونے تک کمشنری میں زندہ جانور لانا اور لے جانا بھی منع ہے‘۔
واضح رہے کہ جازان ریجن میں وزارت زراعت کے دفتر نے مذکورہ اقدام کے اسباب کی وضاحت نہیں کی۔