Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی بغداد میں دہشت گرد حملے کی مذمت

او آئی سی نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب ہر طرح کے دہشت گردانہ حملوں کو مسترد کرتا ہے اورعراق کے اتحاد، سالمیت، امن واستحکام اور خوشحالی کا خواہشمند ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی عرب کو یقین ہے کہ عراق میں امن خطے کے امن و استحکام پر اچھا اثر پڑے گا‘۔
سعودی دفتر خارجہ نے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کےاعزہ، عراقی حکومت اورعراقی بھائیوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کے جنگجووں نے بغداد کے مغربی گیٹ کے قریب قائم عسکری چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔
اسلامی کانفرنس تنظیم ( او آئی سی) نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔

شیئر: