Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کا بنگلہ دیش کو گھوڑوں، سراغ رساں کتوں کا تحفہ

فوجی گھوڑوں اور کھوجی کتوں کی تربیت انڈین آرمی نے کی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
انڈین آرمی نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے تحت بنگلہ دیش کو 20 مکمل تربیت یافتہ فوجی گھوڑے اور دھماکہ خیز مواد کا کھوج لگانے والے 10 کتے تحفے میں دیے ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈین آرمی کے ریماؤنٹ اور ویٹرینری کور نے ان گھوڑوں اور کھوجی کتوں کی تربیت کی ہے۔
ان تربیت یافتہ فوجی گھوڑوں اور کھوجی کتوں کو چلانے کے لیے لیے بنگلہ دیش آرمی کے اہلکاروں کو انڈین آرمی نے تربیت دی۔
تقریب میں انڈین وفد کی قیادت براہمستر کور کے چیف میجر جنرل نریندر سنگھ خرود جبکہ بنگلہ دیشی وفد کی سربراہی میجر جنرل محمد ایوب اکبر نے کی۔
فوجی گھوڑوں اور کتوں کی حوالگی کی تقریب انڈیا بنگلہ دیش سرحد پر پیٹراپول بیناپول انٹریگیٹڈ چیک پوسٹ پر منعقد ہوئی۔
ایک سینیئر آرمی افسر کا کہنا ہے کہ انڈیا میں فوجی کھوجی کتوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’سلامتی کے امور سے متعلق بنگلہ دیش جیسے دوست ملک کی مدد کے لیے ہم ہمیشہ تیار ہوتے ہیں۔‘
جو کھوجی کتے بنگلہ دیش کے حوالے کر دیے گئے ہیں، وہ دھماکہ خیز مواد اور ممنوعہ اشیا کی کھوج کے لیے بہت زیادہ موثر ہیں۔

شیئر: