اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم اور دیگر ممالک کی جانب سے ہالینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانے پر فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے۔
آو آئی سی، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، پاکستان اور دیگر ممالک نے حملے کی مذمت کی۔ آو آئی سی نے ایک بیان میں ہالینڈ کے حکام پر زور دیا کہ وہ اس حملے ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔
خیال رہے جمعرات کو دی ہیگ میں سعودی سفاترخانے پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔
عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے حوالے سے بتایا ہے کہ جیسے ہی یہ ’بزدلانہ‘ حملہ کیا گیا سعودی سفارت خانے کے سکیورٹی اہلکاروں نے اس کی اطلاع نیدرلینڈز کی سکیورٹی سروسز کو کر دی۔ اس کے بعد اور سفارت خانے کی عمارت کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا۔
اس واقعے میں سعودی سفارت خانے کے سٹاف کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا اور سعودی حکومت نے اس حملے کو ’بزدلانہ‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
جدہ ریستوران میں دھماکہ، 4 جھلس گئےNode ID: 237011
-
سعودی عرب کی بغداد میں دہشت گرد حملے کی مذمتNode ID: 516661