Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: خواتین گالف ٹورنامنٹ کا آغاز

یہ گالف ٹورنامنٹ تاریخی سنگ میل  کی حیثیت رکھتا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
کنگ عبد اللہ  اکنامک سٹی میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی زیر نگرانی آرمکو سعودی لیڈیز انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی گالف فیڈریشن کے چیئرمین یاسر  الرمیان نے  بتایا ہے کہ مملکت میں گالف  کے کھیل میں  پائیدار حکمت عملی بھی تیار کی  گئی ہے جو کھیل کے اہم ماحول ، معاشی اور معاشرتی پہلوؤں میں  جدید ثقافتی  نقطہ نظر پر کام کرے کرے گی۔
گالف کے کھیل  کے لئے  جن پہلووں پر کام کیا جا رہا ہے ان میں معاشرتی طور پر زیادہ سے زیادہ فائدہ مند اورماحولیاتی طور پر ذمہ دار سیکٹر قائم کرنے کے  لیے  اعلی درجہ حاصل کرے۔

خواتین کو اس کھیل کے لیے ایک ہزاراعزازی ممبرشپ دی جائےگی۔(فوٹو عرب نیوز)

الرمیان نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ اس بات کی مثال ہے کہ کھیل کس طرح مثبت معاشرتی نتائج  حاصل کرسکتا ہے۔
خواتین گالف  ٹورنامنٹ کی چیف سپانسر کمپنی سعودی آرامکو کی نمائندگی کرنے والے نبیل النیوم نے کہا کہ سعودی عرب کے پہلے خواتین کے گولف ٹورنامنٹ کی سپانسر شپ کے لئے کمپنی کے فیصلے نے اس ملک کی خواتین کو بااختیار بنانے میں معاونت کے عزم کی عکاسی کی ہے۔
نبیل نے کہا  اس ایونٹ کو سپانسر کرکے  ہم  گالف  کے ذریعے خواتین کی شمولیت کے لئے اپنی حمایت اور عزم ظاہر کررہے ہیں۔

سعودی  آرامکو سمیت سعودی عرب کے متعدد اہم اداروں نے حمایت کی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

یہ گالف ٹورنامنٹ سعودی عرب  کے لئے تاریخی سنگ میل  کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ خیالات بدلنے اور زندگی کو نیا رخ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔
اس اعلان کی سعودی  آرامکو سمیت سعودی عرب کے متعدد اہم اداروں نے حمایت کی ہے۔
اس موقع پرسعودی گالف او سعودی آرامکو کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط  کئے گئے ہیں  جس سے پائیدار اقدامات کو آگے بڑھایا جائے گا۔
سعودی گالف مملکت بھر میں اس کھیل میں دلچسپی رکھنے کی حکمت عملی اپنائے رکھے گا۔

یہ کھیل خیالات بدلنے اور زندگی کو نیا رخ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔(فوٹو عرب نیوز)

جی ای او فاؤنڈیشن کے سی ای او جوناتھن اسمتھ نے تبصرہ کیا ، "گالف سعودی کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی نے گولف اور استحکام میں قائد کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کو تیزی سے تیز کیا ہے۔" "ان کی بینائی ، اس طرح کے ایک جامع اور مضبوط فریم ورک کی ترقی کے لئے ، اب سعودی عرب میں گولف میں شامل تمام لوگوں کو کھیل کو اس طرح آگے بڑھانے کی وضاحت اور سمت فراہم کرتی ہے کہ ماحولیاتی استحکام کے اہم امور کو قریب سے غور کیا جائے۔ کاربن اور آب و ہوا ، ماحولیاتی نظام کی بحالی ، سرکلر معیشت اور پانی کی نگرانی کے آس پاس کے بنیادی اہداف خاص طور پر اہم ہیں۔
گالف سعودی اور سعودی گالف فیڈریشن کے سی ای او  ماجد السورور نے اس موقع پر کہا ہے کہ ہم نے اس کھیل کے لیے ایک ایسا ڈھانچہ تشکیل دینے کی کوشش کی ہے جس سے  کھیل میں دلچسپی رکھنے والے مقامی کھلاڑیوں کو  یکجا کیا جا سکے اور انہیں اس کھیل کو کیرئیر کے طور پر اپنانے میں مدد ملے اور اس سے روزگار کے بہت سے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
مزید برآں وزارت تعلیم کی حمایت سے سعودی سکول سپورٹس فیڈریشن اور متعدد تعلیمی شراکتی اداروں بشمول تادری ہولڈنگ ، واد اکیڈمی اور مسک سکولوں کے ساتھ سعودی گالف کا بڑے پیمانے پر شراکت کا پروگرام ہے۔ 
یہ مشترکہ پروگرام سکولوں میں فزیکل ایجوکیشن کے طور پر نصاب کا  حصہ بننے کے قابل ہوگا ۔ اس پائلٹ پروگرام میں 18 ہزار کے قریب بچوں کا اندراج کیا جا چکا ہے۔
لیڈیز فرسٹ کلب کے آغاز  پر سعودی عرب میں خواتین کو اس کھیل میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لئے  ایک ہزاراعزازی ممبرشپ دی جائےگی۔
 

شیئر: