بالی وڈ سٹار ہوں یا کرکٹ سٹار آج کل ہر کوئی کورونا وائرس کی وجہ سے تنہائی میں چلا گیا ہے۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی بھی ان دنوں انڈیا میں جاری 21 روزہ لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ تر وقت اپنے گھر پر ہی گزار رہے ہیں۔
کوہلی نے اس دوران اپنا ہیئر کٹ اپنی نئی ہیر سٹائلسٹ سے بنوایا ہے، اور یہ نئی ہیئر سٹائلسٹ کوئی اور نہیں بلکہ ان کی اہلیہ فلم سٹار انوشکا شرما ہیں۔ مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کی گئی حالیہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا شرما اپنے شوہر وراٹ کوہلی کے بال کاٹ رہی ہیں۔
اس دوران ویڈیو میں وراٹ کوہلی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ دیکھ لیں، قرنطینہ آپ کے ساتھ کیا کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی انوشکا ایک لمبا قہقہہ لگاتی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’سچن دیکھو، کوہلی تمہارے پیچھے ہے‘Node ID: 432401
-
کورونا کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ ملتویNode ID: 464656
-
مشہور شخصیات قرنطینہ میں کیا کر رہی ہیں؟Node ID: 466586
وراٹ کوہلی کہتے ہیں کہ 'آپ قرنطینہ میں اس طرح کی چیزوں کو اجازت دیتے ہیں کہ کچن کی قینچی سے آپ کے بال کاٹے جائیں۔'
آخر میں کوہلی کہتے ہیں کہ 'میری بیوی نے کتنی خوب صورت کٹنگ کی ہے۔'
کوہلی نے جمعے کے روز انڈیا میں جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے لوگوں سے کہا کہ 'وہ حکومتی پابندیوں پر عمل کریں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔'
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'ہیلو میں میں وراٹ کوہلی ہوں، میں آپ کے ساتھ کرکٹر کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک انڈین شہری کی حیثیت سے بات کر رہا ہوں۔'
'گذشتہ چند روز کے دوران میں نے دیکھا کہ لوگ گروپوں کی صورت میں باہر گھوم پھر رہے ہیں اور کرفیو اور لاک ڈاؤن کی پابندی نہیں کر رہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم وبا کے خلاف جنگ کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لے رہے، لیکن یہ جنگ اتنی آسان نہیں ہے جتنی یہ نظر آتی یا محسوس ہوتی ہے۔'
Meanwhile, in quarantine.. pic.twitter.com/XO0UJ7NmSU
— Anushka Sharma (@AnushkaSharma) March 28, 2020