Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کنگز نے پی ایس ایل کا معرکہ مار لیا

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور شائقین کرکٹ مقابلے کے لیے پر جوش تھے (فوٹو: پی ایس ایل)
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کراچی کنگز نے پی ایس ایل فائیو کے فائنل ٹاکرے میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی ہے۔
لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کنگز نے 18.4 اوورز میں مکمل کر لیا۔
کراچی کنگز کے شرجیل خان 13 رنز بنا کر سمت پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو ئے۔ ایلکس ہیلز 11 رنز ہی بنا سکے اور دلبر حسین کی ہاتھوں پویلین لوٹ گئے۔ اسی طرح چاڈویک والٹن حارث کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف نے دوسری وکٹ رتھرفورڈ کو آؤٹ کر کے لی۔

 

لاہور قلندرز کے بلے باز اپنا جادو نہ چلا سکے اور اس کے ساتوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔ تمیم اقبال عمید آصف کی گیند پر 35 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، فخر زمان بھی 27 رنز پر عمید آصف کا نشانہ بنے جبکہ محمد حفیظ دو رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
سمت پٹیل بھی اچھا کھیل پیش نہ کر سکے اور ارشد اقبال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اسی طرح بین ڈنک بھی 11 رنز بنا کر ارشد اقبال کے ہاتھوں ڈھیر ہوئے۔ کپتان سہیل اختر ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے آئے لیکن وہ بھی 14 رنز بنا کر وقاص مقصود کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد فیضان کوئی رن بنائے بغیر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور شائقین کرکٹ مقابلے کے لیے پر جوش اور پر عزم تھے۔
اگرچہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں جگہ بنائی ہے لیکن لاہور قلندرز بڑا مشکل سفر طے کر کے یہاں تک پہنچے تھے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو سپر اوور میں چار رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 25 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

شیئر: