Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کے ایپ ڈویلپر کے لیے خصوصی رعایتی سکیم

یہ نیا پروگرام یکم جنوری 2021 سے شروع ہوگا۔(فوٹو ٹوئٹر)
ایپل  کمپنی نے سافٹ ویئر ڈویلپرز کے لئے اپنے ایپ اسٹور کمیشن کم کرنے کے لئے پروگرام شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایسے سافٹ ویئرڈویلپرز جو کیلنڈر سال میں ایک ملین ڈالر یا اس سے کم بزنس کرتے ہیں ان سے اس ضمن میں کٹوتی 30 فیصد  کی بجائے15فیصد کر دی جائے گی۔
ایپل کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے تمام  ڈویلپرز کو  خود بخود  15 فیصد  مزید کمیشن مل جائے گی اگر  وہ کلینڈر سال میں ایپ سٹورز کی خریداری میں ایک ملین ڈالر یا اس سے کم کاروبار کر رہے ہوں گے۔

ایپ ڈویلپرز آئندہ  سال 15 فیصد کمیشن دینے کے اہل ہوں گے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

ایپل کے ایپ اسٹور کی فیس اور قواعد کو  مائیکروسافٹ کارپوریشن،سپاٹیفائی ٹیکنالوجی اور میچ گروپ جیسی بڑی سافٹ ویئر کمپنیوں کے ساتھ متعدد سٹارٹ اپ اور چھوٹی کمپنیاں ہیں جو ایپ کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔
ایپل نے کہا ہے کہ اس کے قواعد ایپ  ڈویلپرز پر یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں اور اس کا اطلاق ایپل سٹور 175 ممالک میں ادائیگی کے نظام قائم کیے بغیر اپنے صارفین کی بڑی حد تک رسائی حاصل کرنے کا آسان طریقہ فراہم کرتا ہے۔

ایپل سٹور 175 ممالک میں صارفین کوا آسان طریقے فراہم کرتا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

ایپل نے واضح کیا ہے کہ  یہ نیا پروگرام یکم جنوری 2021 سے شروع ہوگا۔
سافٹ ویئر ڈویلپرز جنہوں نے اس سال ایپ سٹور سےایک ملین ڈالر سے کم  کا بزنس کیا ہے وہ آئندہ  سال 15 فیصد کمیشن دینے کے اہل ہوں گے۔
اگر آئندہ سال ڈویلپر کا بزنس ایک ملین ڈالر کی دہلیز عبور کر جاتا ہے تو اس تناظر میں ڈویلپرز کا کمیشن اسی سال کے حساب سے ہوگا۔
ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ چھوٹے کاروباری حضرات  عالمی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور دنیا کے ہر معاشرے میں  ہر موقع پر دل کی دھڑکن ہیں۔
آئندہ  ماہ  جو ایپ ڈویلپرز اس میں شامل ہوں گے ان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
 

شیئر: