Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات سے ہفتے تک کئی علاقوں میں بارش متوقع

مکہ، مدینہ، حدود شمالیہ، تبوک، حائل، الجوف اور مشرقی ریجن متاثر ہوں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات سے ہفتے تک متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مکہ، مدینہ، حدود شمالیہ، تبوک، حائل، الجوف اور مشرقی ریجن بارش سے متاثر ہوں گے۔
تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوگی۔ بعض مقامات سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے شہریو ں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔(فوٹو عرب نیوز)

محکمہ شہری دفاع نے مقامی شہریو ں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
سبق ویب کے مطابق عسیر ریجن خصو صا  کی آٹھ کشمنریوں بدھ کو بارش کی اطلاعات ہیں۔ کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ قصیم میں تیز ہوائیں چلیں گی اور  ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شیئر: