سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں پیر کی شام بارش ہوئی ہے۔ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے عشا کی نماز بار ش کے دوران ادا کی۔
مکہ مکرمہ، اس کے مضافات اورمشاعر مقدسہ( منی ، عرفات اور مزدلفہ ) میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔ ان علاقوں میں مطلع آبر آلود ہے۔ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اخبار 24 کےمطابق محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ منگل کو تبوک، مدینہ اور مکہ میں پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور پھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
عاجلہ ویب کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کو مملکت کے نو علاقوں تبوک ، مدینہ، مکہ، الجوف، حدود شمالیہ، حائل، جازان، عسیر اور باحہ میں پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں گی اس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
بحیرہ احمر میں جنوب مشرق سے جنوب کی طرف 38 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ سمندر میں ڈیڑھ سے ڈھائی میٹر تک لہریں اٹھیں گی۔
Rainy Isha Salah today in Masjid Al Haram, Makkah pic.twitter.com/bpgBVUMkjk
— Haramain Sharifain (@hsharifain) November 2, 2020