Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ٹوئٹنی کانفرنس کے موقع پر ائیر شو کی تیاریاں

21 نومبر کوسربراہ کانفرنس کے افتتاح پر ائیر شو ہوگا۔(فوٹو سبق)
سعودی عربیئن ائیر لائن (السعودیہ) نے ورچوئل جی ٹوئٹنی کانفرنس کے موقع پر ائیر شو کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
 سنیچر 21 نومبر کوسربراہ کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر ائیر شو ہوگا۔

السعودیہ کے تین طیارے ائیر شو میں حصہ لیں گے۔(فوٹو سبق)

سبق ویب کے مطابق السعودیہ کے تین طیارے بوئنگ 777، بوئنگ 787 اور ائیر بس اے 320 ائیر شو میں حصہ لیں گے۔
اس موقع پرجی ٹوئنٹی کے قائد ملک سعودی عرب کے پرچم فضا میں لہرائے جائیں گے۔ قومی ائیرلائن السعودیہ  اور سعودی فضائیہ کے ہواباز ائیر شو میں حصہ لیں گے اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

 قومی ائیرلائن السعودیہ  اور سعودی فضائیہ کے ہواباز ائیر شو میں حصہ لیں گے(فوٹو سبق)

یاد رہے کہ سعودی عرب نے جی ٹوئنی کی صدارت کے حوالے سے اپنا موٹو ’السدو‘ کی شکل کا بنایا ہے یہ ایک طرح کا صحرا نشینوں کا روایتی رومال ہے۔ سعودی کمپنی کے ماہرین نے اسے تیار کیا ہے۔

شیئر: