پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر بردار جہاز پی این ایس ذوالفقار نے بحری تعیناتی کے دوران بحیرہ احمر میں اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ کیا ہے۔
پاکستان نیوی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اردن کی بندرگاہ آمد پر پاکستان کے ڈیفنس اتاشی اور اردن کی بحری فوج کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس ذوالفقار کے کمانڈنگ آفیسر نے اردن بحریہ کے کمانڈر کرنل ہشام الجراح اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔
کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ذوالفقار نے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے اردن کی عوام کے لیے بالعموم اور اردن کی بحری فورس کے لیے بالخصوص نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انھوں نے جہاز کے بندرگاہ پر قیام کے دوران تعاون پر اردن بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔ عقبہ کی بندرگاہ پر قیام کے دوران کمانڈر رائل جورڈینین نیول فورس نے پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا۔
عقبہ بندرگاہ سے روانگی کے دوران پی این ایس ذوالفقار نے اردن بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ الحسن (P 102) اور پٹرول کرافٹس محمد-1اور محمد-2 کے ساتھ پیسیج ایکسرسائز بھی کی۔
PN Ship visited Port Aqaba, Jordan. Commanding Officer (CO) called on Navy & Govt officials & discussed matters of mutual interest. PN contributions in regional security were highlighted. CO conveyed well wishes from CNS Adm Muhammad Amjad Khan Niazi.(1/2) pic.twitter.com/S23B3meoBH
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) November 22, 2020