جازان میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں ہوا
’شقیق سے 7 کلو میٹر دور 2.45 کلو میٹر زیر زمین تھے، ریکٹر سکیل پر زور 3.19 ریکارڈ کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
جازان میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے تاہم اس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز برائے زلزلہ و آتش فشاں نے کہا ہے کہ ’زلزلے کے جھٹکے رات 11 بجکر 53 منٹ پر ریکارڈ کیے گیے‘۔
’یہ شقیق کمشنری کے جنوب میں 7 کلو میٹر دور 2.45 کلو میٹر زیر زمین تھے۔ ریکٹر سکیل پر جھٹکوں کی شدت 3.19 ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
مرکز کے ترجمان طارق ابا الخیل نے کہا ہے کہ ’جھٹکوں کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ بحیرہ احمر کی مغربی سمت کی تہہ میں تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں‘۔
’ریکٹر سکیل میں جھٹکوں کا زور بہت معمولی تھا، یہی وجہ ہے کہ بہت سے رہائشیوں کو محسوس نہیں ہوئے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جھٹکوں کے باعث کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا‘۔