Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جھینگا مچھلی سنگاپور برآمد

’12 ٹن جھینگا مچھلی در آمد کی جا رہی ہے، بہت جلد اسے 60 ٹن کر دیا جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
سعودی فروزن جھینگا مچھلی سنگاپور در آمد کی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کے مابین مفاہمت ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سنگاپور کے وزیر تجارت شان سنگ نے کہا ہے کہ ’سنگارپور کی مارکیٹ میں سعودی عرب کی جھینگا مچھلی دستاب ہے‘۔
’سنگارپور نے درآمد آمد غذائی مواد میں سعودی جھینگا مچھلی کو شامل کر لیا ہے‘۔
’سعودی عرب سے فروزن جھینگا مچھلی کی درآمد سے ملک میں غذائی تنوع پیدا ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے تبادلے سے ہم سعودی عرب سے مزید غذائی مواد درآمد کر سکتے ہیں‘۔
’اس وقت سعودی عرب سے 12 ٹن جھینگا مچھلی در آمد کی جا رہی ہے، بہت جلد اسے 60 ٹن کر دیا جائے گا‘۔

شیئر: