جدہ حملہ: اواپک کیجانب سے مذمت
تیل برآمد کرنے والے عرب ممالک کی تنظیم اواپک نے شمالی جدہ فیول ٹینک پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کر دی ۔
کویتی خبر رساں ادارے کونا کے مطابق اواپک کے سیکریٹری جنرل علی بن سبت نے کہا کہ اس تخریبی اور دہشتگردانہ عمل کی مذمت کرتے ہیں ۔
اس گھناونے حملے کا مقصد سعودی عرب کے امن کو نقصان پہنچانا ، توانائی کی عالمی رسد اور بین الاقوامی معیشت کو غیر یقینی بنانا تھا ۔
سیکریٹری جنرل نے سعودی عرب میں توانائی صنعت کے ذمہ داران کےلیے بہترین حفاظتی انتظامات پر قدرومنزلت کا اظہار کیا ۔
یاد رہے 23 نومبر کی صبح جدہ کے شمال میں واقع تیل تنصیبات کی سپلائی ٹینکر کی لائنوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔
وزارت توانائی کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے بعد کہا گیا تھا کہ حملہ حوثیوں کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائی تھی جس کے نتیجے میں ٹینکر کی سپلائی لائن میں آگ لگ گئی تھی تاہم حملے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر فائٹرز کے خصوصی یونٹس نے فوری طور پر سپلائی لائن میں لگنے والی آگ پر قابوپالیا تھا۔
یاد رہے کہ توانائی کی عالمی تنظیم بھی فیول ٹینک پر حملے کی مذمت کر چکی ہے۔