جدہ میں آرامکو تنصیبات کو نشانہ بنانے سے تیل کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔
سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ کے مطابق وزارت توانائی کے اعلٰی عہدیدار نے کہا ہے کہ ’حوثی حملے سے متعدد تیل ٹینکوں میں سے ایک ٹینک متاثر ہوا ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
جدہ ؛ تیل تنصیبات پر حوثیوں کا حملہ، جانی نقصان نہیں ہواNode ID: 520091
-
پاکستان کی جدہ تیل تنصیبات پر حملے کی مذمتNode ID: 520141
’متاثر ہونے والے ٹینک میں تیل کی مقدار 5 لاکھ بیرل تھی‘۔
اس سے قبل سعودی پریس ایجنسی نے وزارت توانائی کے ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ ’حوثیوں کی جانب سے داغے جانے والے میزائل سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
’میزائل حملے سے تیل کی سپلائی لائنوں میں بھڑک اٹھنے والی آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا‘۔
’آرامکو کمپنی نے تیل کی سپلائی لائن کو جلد ہی بحال کر دیا‘۔