Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آنکھیں ہی کافی ہیں‘ سعودی وزارت صحت کی مہم

’نئی مہم’عیونک تکفی‘ یعنی ’آنکھیں ہی کافی ہیں‘ کے سلوگن کے ساتھ شروع کی گئی ہے‘ (فوٹو: العربیہ)
سعودی وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کورونا وبا سے بچانے کے لیے کئی مہمات اور پروگرامات شروع کر رکھے ہیں، ان میں ایک نئی مہم ’عیونک تکفی‘ یعنی ’آنکھیں ہی کافی ہیں‘ کے سلوگن کے ساتھ شروع کی گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مہم کا اولین مقصد کرونا کی وبا سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانا اور ان میں ماسک پہننے کے شعور کو پروان چڑھانا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گھر سے باہر قدم رکھتے ہی ہر شہری و غیر ملکی کو اپنے چہرے کو ڈھانپ لینا چاہیے۔ چہرے کو میڈیکل ماسک، کپڑے کے ماسک یا کسی رومال کے ذریعے اچھی طرح ڈھانپا ضروری ہے۔ چہرے کو ڈھانپتے ہوئے منہ اور ناک کو چھپانا ضروری ہے۔
اس رضاکارانہ مہم کو شہریوں میں عام کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ تمام شہروں کی بڑی شاہراہوں پر نصب اشتہاری بورڈ پر آویزاں کیا گیا ہے۔
 مہم کو مزید فعال اور کامیاب بنانے کے لیے وزارت صحت کو دوسرے سرکاری اور نجی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

شیئر: