Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: جنگی طیارے کے حادثے میں لاپتہ پائلٹ کی تلاش

انڈیا کی امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ مشترکہ ملٹری مشقیں ہوئی تھیں جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
انڈیا میں حکام  کے مطابق انڈین بحریہ نے ایک لاپتہ پائلٹ کی تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ متعلقہ حکام کے مطابق گذشتہ ہفتے ایک تربیتی مشق کے دوران انڈین فضائیہ کے ایک پائلٹ کا جنگی طیارہ بحیرہ عرب میں جا گرا تھا۔
روسی مگ 29 کے مغربی ریاست گوا کے ساحل کے قریب پانی میں جمعرات کو گرا تھا۔  طیارے میں موجود دو پائلٹس میں سے ایک کو بچا لیا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے انڈین بحریہ کے ٹوئٹر پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لینڈ کرنے کے لیے استعمال ہونے والا سامان اور جہاز کے دیگر حصے ڈھونڈ لیے گئے ہیں۔
تاہم گمشدہ پائلٹ کو تلاش کرنے کے لیے نو جنگی جہاز، پانی کے اندر ڈائیونگ کرنے والی ٹیمیں اور 14 دیگر ہوائی جہازوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
انڈیا کی امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ہوئی تھیں جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا ہے۔
 

شیئر: