Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی تداول اور سٹاک مارکیٹ کی خاص خبریں

کورونا ویکسین کی فراہمی کے لئےجرمن کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں پیر کے دن سے شروع ہونے والے تجارتی مارکیٹ کے  ہفتہ وار پروگراموں کے بارے میں ارقام کی جانب سے سعودی عرب کی سٹاک مارکیٹ کی خاص خبریں شائع کی گئی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ٹیلی کام کمپنی (ایس ٹی سی) نے 26  نومبر 2020 کو  ملازمین کے لیے حوصلہ افزا منصوبے  جاری کئے ہیں جن میں ان کے لئے مختص کئے گئے حصص  رکھے گئے ہیں۔
سعودی فارماسیوٹیکل انڈسٹریز اینڈ میڈیکل ایپلائینسز کمپنی (سپیمکا) نے جرمن بائیو فارماسیوٹیکل کمپنی کیور ویک کے ساتھ سعودی عرب  میں کورونا  ویکسین فراہم کرنے کے لئے غیر مشروط مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

الیکٹریکل انڈسٹریز کمپنی (ای آئی سی)نے اپنے حصص کی خریداری کا آخری مرحلہ مکمل کرلیا  جو  ملازمین کو مراعات دینے کے  پروگرام کے لئے مختص کیا گیا ہے ، اس حصص کی مجموعی مالیت 7.16 ملین  ریال ہے۔
سعودی ٹیلی کام کمپنی نے کہا  ہے کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 28 نومبر 2020 کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر الناصر کا استعفیٰ قبول کرلیا۔
نسیج انٹرنیشنل ٹریڈنگ کمپنی کے حصص یافتگان 20 دسمبر کو  178.16 ملین ریال سے SAR 61.63 ملین  ریال تک سرمایہ کم کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔
الانیما بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور مینجنگ ڈائریکٹرعبدالمحسن بن عبدالعزیز کی ذاتی وجوہ پر ان کی  درخواست پر استعفی قبول کر لیا ہے۔

نیشنل  ایگریکلچرل مارکیٹنگ کمپنی (ثمار) نے اعلان کیا کہ 25 نومبر 2020 کو ریاض کی  کمرشل عدالت  نے کمپنی کے حق میں ابتدائی عدالت کا فیصلہ قائم رکھا ہے۔اس فیصلے میں 22،11 ملین  ریال کے دعوے کی رقم ہے۔
پیر کو برینٹ کروڈ 44 سینٹ کی کمی سے 47.74 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ بھی 50 سینٹ  کی کمی کے ساتھ 45.03 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔
علاوہ ازیں  ارقام کے مطابق سعودی عرب کا  بنچ مارک تداول آل شیئر انڈیکس (ٹی اے ایس آئی) اتوار کو 0.2 فیصد یا 15 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 8،709 پوائنٹس پر  بند ہوا  جو جولائی 2019 کے بعد سب سے اونچی سطح  پر ریکارڈ کیا گیا۔

سپیماکو 5.5 فیصد اضافے کے ساتھ سے 43.05 ریال پر آگیا۔ اس کمپنی  نے سعودی عرب میں کورونا  ویکسین فراہم کرنے کے لئے جرمنی کی فارماسیوٹیکل کمپنی کیور وک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
الیکٹریکل انڈسٹریز 5.6 فیصد اضافے سے 24.26 ریال پر بند ہوئی اس  فرم نے  7.2 ملین ریال کے حصص کی خریداری کا آخری مرحلہ مکمل کیا۔
نسیج انٹرنیشنل ٹریڈنگ کمپنی  کے حصص 33 ریال کی حدپر  بند ہوئے۔
آئل کمپنیاں سعودی آرامکو0.4 فیصد گر کر 35.75ریال ر آگئیں  جبکہ بینکنگ کی بڑی کمپنی الراجی 0.3 فیصد کی کمی سے 74 ریال پر آگئی ہے۔
بلیو چپ سابک 0.3 فیصد کی کمی سے 96.50 ریال پر آگئی۔ اس کے علاوہ الاندلس کمپنی 21.08  پر موجود ہے۔
 

شیئر: