Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان اور ولی عہد کی امارات کے قومی دن پر مبارکباد

’شیخ خلیفہ بن زاید کے نام بھیجے پیغام میں سعودی قیادت نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے امارات کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے مکتوب روانہ کرتے ہوئے اپنی اور سعودی عوام کی طرف سے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ ہم آپ کو امارات کے قومی دن پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے امید ظاہر کر رہے ہیں کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ ترقی و کامرانی کی راہ پر گامزن رہے گا‘۔
’ہم دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی گہرے ہیں جنہیں تمام شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کی سعی کر رہے ہیں‘۔
اسی طرح کا مکتوب ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے نام ارسال کیا ہے۔
ولی عہد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: