Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چائینہ سدرن ایئرلائن کی ووہان سے اسلام آباد کی براہ راست پروازیں

ووہان سے اسلام آباد کی پہلی پرواز پیر کو روانہ ہوئی تھی۔ فائل فوٹو: ان سپلیش
چین کی چائینہ سدرن ایئرلائن نے ووہان اور پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی پی  کے مطابق چائینہ سدرن ایئرلائن کی پہلی پرواز 143 مسافروں کے ساتھ پیر کو روانہ ہوئی۔
پرواز میں آلات اور طبی اشیا سمیت 12 ٹن سامان بھی اسلام آباد لایا گیا۔
ووہان اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پرواز ہر پیر کو بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 8:35 پر ووہان سے روانہ ہوگی اور پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 11:45 اسلام آباد پہنچے گی۔
اسی طرح واپسی کی پرواز اسلام آباد سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے روانہ ہوگی اور بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 9:15 ووہان پہنچے گی۔
کووڈ-19 کے حفاظتی اقدامات کے تحت پاکستان سے چین جانے والے مسافروں کو کہا گیا ہے کہ وہ کورونا کا ٹیسٹ کروا کے اس کے منفی ہونے کی رپورٹ پیش کریں۔
چین پہنچنے پر مسافروں کو 14 دن قرنطینہ میں بھی رہنا ہوگا۔

شیئر: