Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں 5.6 درجے کا زلزلہ

کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی(فوٹو، ٹوئٹر)
مصر میں ہفتہ کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ قومی جیولوجیکل تحقیقاتی مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مصر میں آنے والے زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے قومی جیولوجیکل تحقیقاتی مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز بحر المتوسط کے مشرق میں تھا جس کے اثرات ڈیلٹا کے ساحلی علاقوں تک محسوس کیے گئے۔
قومی فلکی اور جیولوجیکل ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر’جاد القاضی ‘ نے کہا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مصر کی کمشنری ’دمیاط‘  کے شمال میں محسوس کیے گئے جن کی گہرائی 90 میٹر تھی جبکہ ریکٹراسکیل پر اس کی شدت 5.6 ڈگری تھی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
 

شیئر: