Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کو یت میں زلزلے کے جھٹکے

ری ایکٹر سکیل پر شدت چار اعشاریہ چھ ریکاڈ کی گئی ہے۔(فوٹو اخبار 24)
کویت میں بدھ کی شام  زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے ہیں۔ ری ایکٹر سکیل پر اس کی شدت چار اعشاریہ چھ ریکاڈ کی گئی ہے۔
کویتی قومی رصد گاہ نے بتایا کہ’ زلزلے کا مرکز گیارہ کلو میٹرکی گہرائی میں ام القدیر کے علاقے میں تھا۔ یہ علاقہ کویت کے جنوب مشرق میں واقع ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق’ زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجکر 58 منٹ پر محسوس کیے گئے‘۔

شیئر: