ریاض میں 75 رہائشی اور ملازمت کی خلاف ورزیوں کا سراغ
جمعرات 10 دسمبر 2020 11:35
آپریشن کا مقصد شاپنگ مالز، فیکٹریوں اور دیگر اداروں کو قواعد وضوابط کی پابندی اور ماحول کو درست کرنا تھا: فائل فوٹو
وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے ریاض کے شمالی علاقوں میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا جس میں 75 سے زائد کیسزز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔
عاجل اخبار کے مطابق بدھ کو یہ آپریشن انسانی وسائل وسماجی ترقی کے سیکریٹری سطام الحربی اور وزات انسانی وسائل کے برانچ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد الحربی کی زیر نگرانی کیا گیا۔
آپریشن کا مقصد شاپنگ مالز، فیکٹریوں اور دیگر اداروں کو قواعد وضوابط کی پابندی اور ماحول کو درست کرنا تھا۔
اس آپریشن میں سیاحت کے شعبہ سے منسلک ہوٹلز، مچھلی فروش، پولٹری، ریستوران، تعمیراتی شعبہ، صحت سے متعلقہ اداروں اور سینٹری کا سامان فروخت کرنے والوں چیک کیا گیا۔
اس آپریشن کے نتیجے میں 75 سے زائد کیسزز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے جن کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔
یہ آپریشن معمول کے آپریشنز کی ایک کڑی تھی جو وزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی کے تحت تمام تجارتی سرگرمیوں کی دیکھ بھال اور کاروباری عمل میں شفافیت لانے کے ساتھ سعودی شہریوں کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔