زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زرعی سائنس دانوں اور کاشتکاروں پر مشتمل دس رکنی وفد دس روزہ دورے پر چین روانہ ہو گیا ۔ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر اشفاق چٹھہ ، ڈاکٹر سجاد احمد اور پروفیسر ڈاکٹر جلال عارف کے علاوہ پانچ کاشتکار بھی شامل ہیں ۔ آن لائن کے مطابق وفد اپنے دورہ چین کے دوران چین میں زراعت کو بڑھانے اور نئی اقسام کے بارے میں کی جانے والی کوششوں سے آگاہی حاصل کی جائے گی ۔ وفد قیام کے دوران چین کے زرعی سائنس دانوں سے زراعت کی ترقی اور مختلف دودھ دینے والے جانوروں کے ساتھ ساتھ ان کی افزائش نسل کو بڑھانے کے بارے میں آگاہی حاصل کرے گا یاد رہے کہ گزشہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زرعی سائنس دانوں اور مختلف زرعی یونیورسٹیوں کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنبہ کی تھی کہ وہ زراعت کے فروخ اور مختلف زرعی اقسام کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے بھرپور کوشش کریں اگر ایسا نہ کیا گیا تو متعلقہ یونیورسٹی کے ذمے داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔آن لائن کے مطابق فیصل آباد زرعی یونیورسٹی سے چین جانے والا وفد 26 ستمبر کو دورہ چین مکمل کرکے فیصل آباد پہنچے گا جبکہ زرعی یونیورسٹی کا ایک اور وفد 27 ستمبر کو امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گا ۔