اسلامی تعاون تنظیم ’اوآئی سی‘ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹریوسف احمد العثیمین سے امریکی سفیر جان ابی زید نے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں
-
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اگلا اجلاس پاکستان میں ہوگا
Node ID: 521321
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثیمین نے اپنے دفتر میں امریکی سفیر کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کے حالات خاص کر انسداد دہشت گردی و انتہاپسندی کے علاوہ اسلامو فوبیا کے موضوعات پر گفتگو کی۔
دونوں جانب سے باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پرزور دیا گیا علاوہ ازیں معاشی میدان میں خواتین کو بااختیار بنانے اور امن وسلامتی کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کیے گئے-