Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’لاک ڈاون‘ کے دوران مسجد الحرام میں تعمیراتی کام میں تیزی

کام کے دوران ہیوی مشنری کی نقل وحرکت میں بھی سہولت رہی (فوٹو، سبق)
ادارہ امور حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران مسجد الحرام میں جاری تعمیراتی کام بڑی تیزی سے انجام دیا گیا۔ بیشتر تعمیراتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں۔ 
ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کے شاہ عبدالعزیز گیٹ پر تعمیر ہونے والے میناروں کا 45 فیصد جبکہ ’عمرہ گیٹ ‘ کے میناروں کی تعمیر 42 فیصد مکمل ہو گئی ہے۔ 

کورونا کے باعث عارضی پابندی کے دوران تعمیراتی کام تیزی سے کیا گیا- فوٹو سبق

ویب نیوز ’سبق‘ نے ادارہ حرمین شریفین میں شعبہ تعمیرات کے ڈائریکٹر انجینئر عمار محمد الاحمدی نے بتایا کہ گزشتہ دنوں جب سے کورونا وائرس کے سبب عمرہ اور مسجد الحرام میں عام افراد کے داخلے پرعارضی پابندی عائد کی گئی تھی تعمیراتی کام بڑی تیزی سے کیا گیا جس کی بنیادی وجہ لوگوں کا نہ ہونا تھی۔ تعمیراتی اہلکاروں کو کسی قسم کی رکاوٹ یا دشواری کا سامنا  نہیں کرنا پڑا اور ہیوی مشنری کی نقل و حرکت میں بھی سہولت رہی۔ 

چھت کا 80 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے- فوٹو سبق

انہوں نے مزید بتایا کہ مسجد الحرام میں نئے تعمیر کیے جانے والے میناروں کے ستونوں اور جانبی دیوار کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ چھت کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ 
ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ پروجیکٹ نے مزید بتایا کہ ’باب اسماعیل‘ کے جنوبی حصہ میں جاری تعمیراتی کام بھی تیزی سے مکمل کیاجارہا ہے وہاں 36 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ شمالی سمت کے حصہ میں بھی 36 فیصد کام تقریبا مکمل ہو گیا ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: