انگور قدیم زمانے کے مشہور پھلوں میں سے ایک ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں 8000 سالوں سےکاشت کیا جارہا ہے۔
لوگ اسے مزیدار میٹھے ذائقے اور مختلف رنگوں کی وجہ سے پسند کرتے ہیں، یہ مختلف شکلوں میں آتا ہے، یہاں سرخ، سبز، جامنی رنگ کے انگور دستیاب ہوتے ہیں۔ اس کی مختلف اقسام میں بیج سے خالی انگور، انگور کا جام، انگور کا رس اور کشمش وغیرہ صحت مند غذا میں سمجھی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
القصیم میں انگورمیلہ: سعودی اورغیر ملکی شائقین کی بھرپور دلچسپیNode ID: 426626
-
نجران میں سالانہ 3 ہزار ٹن انگوروں کی پیداوارNode ID: 489866
-
انگوروں سے کشمش تیار کرنے کا موسمNode ID: 508356
انگور کے فوائد اس کے غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹس کے اعلیٰ مواد کی وجہ سے ان گنت ہیں، جن کی تفصیل ہم اس رپورٹ میں بیان کریں گے، تاکہ ہم انگور کھاتے وقت اس کے فوائد سے بھی واقف ہوں۔
انگور میں موجود غذائیت
انگور اپنی بے بہا غذائیت کی وجہ سے بہت سے فوائد رکھتا ہے، ان میں سرفہرست یہ ہیں
-کم شکر جیسے گلوکوز اور فرکٹوز۔
-وٹامنز کا مجموعہ، جیسے کیروٹینائڈز، وٹامن اے، بی وٹامنز، وٹامن سی، وٹامن ج اور وٹامن ک وغیرہ۔
-اہم عناصر کا مجموعہ، جیسے کیلشیم ، پوٹاشیم، آئرن، کوبالٹ اور مینگنیج۔
-نامیاتی تیزاب، جیسے سائٹرک ایسڈ، ٹارٹرک، ایسکوربک اور مالیک۔
-فعال مرکبات، جیسے فینولس۔
-غذائی ریشے کا مجموعہ، جیسے پیکٹین، جو انگور کے چھلکوں میں پایا جاتا ہے۔
-اینٹی آکسیڈینٹس کا مجموعہ، جیسے ٹینن ، جیرانیول، انتھوسانیانز، فلاونز، لوٹین، اور زیکسنتھین۔
انگور میں موجود غذائی اجزاء
ایک سرخ یا سبز انگوروں کے کپ میں (151 گرام) میں درج ذیل غذائی اجزاء شامل ہوتی ہیں:
کیلوریز 104 گرام
کاربوہائیڈریٹ 27.3 گرام
پروٹین 1.1 گرام
چربی 0.2 گرام
فائبر 1.4 گرام
انگور کے صحت کےلیے فوائد
دل اور رگوں کےلیے مفید: انگور دل کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں اور بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں، کیونکہ ان میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی کافی مقدار ہوتی ہے جو دل اور مختلف خون کی رگوں کے کام کو منظم کرنے اور بلڈ پریشر کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔
دائمی بیماریوں سے تحفظ: انگور میں طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات ہوتے ہیں ، جو دائمی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
خون کی کمی سے بچاؤ: انگور وں میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ، جو آئرن کی کمی انیمیا کے علاج کے لئے ہیموگلوبن بنانے کے عمل میں اہم ہے۔
نظام ہاضمہ کودرست کرنا: انگور وں کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان میں ریشے ہوتے ہیں جو نظام انہضام کی صحت کو بڑھاوا دیتے ہیں اور جسم میں میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں۔
قبض کو روکنا: انگور جسم میں نظام ہاضمہ کو درست کرتا ہے اس میں موجود ریشہ کی وجہ سے قبض وغیرہ کی بیماری نہیں ہوتی۔
جسمانی صحت کی حفاظت: انگور میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جسم کی قوت مدافعت بڑھانے ، جوڑوں اور ہوا کے راستوں کے انفیکشن سے بچانے اور متعدی بیماریوں سے بچنے میں معاون ہوتے ہیں۔
منہ کی حفاظت: انگور میں موجود اجزا ء کی وجہ سے دانتوں اور منہ کی حفاظت رہتی ہے۔
کینسر سے بچاؤ: انگور میں بہت سے مرکبات ہوتے ہیں جو مختلف قسم کے کینسر سے بچاتے ہیں ، بشمول بڑی آنت اور چھاتی کا کینسر۔
آنکھوں کی صحت: انگور میں بہت سے مرکبات ہوتے ہیں جو گلوکوما سمیت آنکھوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
جسم کی چربی سے حٖفاظت: انگور جسم میں موجود زہریلے عضلات اور خلیوں میں جمع ہونے والا یورک ایسڈ سے نجات دلاتا ہے ، اور گردے کی پتھری کی موجودگی کو روکتا ہے۔
ہڈیوں کی صحت: انگور میں بہت سے غذائی اجزا ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی صحت کے لئے اہم ہیں جیسے: کیلشیم ، میگنیشیم ، فاسفورس اور وٹامن ک وٖغیرہ۔
عمر بڑھنے کی علامات کو کم کرنا: انگور میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو یادداشت اور توجہ کو بہتر بناتے ہیں ، الزائمر کی بیماری سے محفوظ رکھتے ہیں اور عمر بڑھنے کی علامات کو کم کرتے ہیں۔
حاملہ عورتوں کے لیے مفید: اگر حاملہ عورت اور اس کے جنین کے لئے انگور اعتدال پسند مقدار میں کھایا جائے تو اس کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ، چنانچہ اسے روزانہ کی خوراک میں باقاعدگی سے شامل کرنے سے اس کی صحت ، جنین کی صحت اور نشوونما پر مثبت اثر پڑتا ہے ، تناؤ کم ہوتا ہے ، اور خون کی کمی اور خون کی کمی کا علاج ہوتا ہے۔
جلد کے لیے انگور کے فوائد
انگور ایسے پھلوں میں سمجھا جاتا ہے جو اپنے غذائی اجزاء کی وجہ سے انسانی صحت اور خوبصورتی کےلیے بڑا مفید ہوتا ہے، جس میں جلد، بال اور جسمانی صحت شامل ہے۔
-جھریاں اور عمر بڑھنے کے آثار کو کم کرتا ہے
-جلد کو تروتازہ رکھتا ہے جس سے بڑھاپا محسوس نہیں ہوتا، جلد کی تازگی، کولیجن کی تیاری اور سیل کی تخلیق نوکرتا ہے۔
-جلد کو صاف کرتا ہے ، نجاستوں سے دور کرتا ہےاور اسے متحرک اور تابناک بناتا ہے۔
- مہاسوں کا علاج کرتا ہے۔
-جلد کو الٹرا وایلیٹ کرنوں اور نقصان دہ سورج کی کرنوں سے بچاتا ہے۔
-سورج کی تپش سے ہونے والے نقصانات سے بچاتا ہے۔
انگوروں کے رنگ کے اعتبار سے فوائد
سرخ انگور flavonoids کا ذریعہ ہوتے ہیں ، ان کی موجودگی کی وجہ سے ان کا رنگ سرخ ہوتا ہے، اس کے یہ فوائد ہیں:
خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے۔
عمر بڑھنے کی علامات کی روک تھام۔
موسمی الرجی کی علامات کو کم کرنا۔
دل کی گھبراہٹ کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔
کینسر سے لڑنا۔
جسم میں کولیسٹرول کو کم کرنا۔
سیاہ انگوروں کے فوائد
سیاہ انگوروں میں وٹامن ائے ، بی اور وٹامن ج کی بڑی مقدار ہوتی ہے ، ان کے یہ فوائد ہیں
جسم میں کولیسٹرول کو کم کرنا۔
دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنا۔
ذیابیطس نیوروپتی سے خلیوں کی حفاظت کرنا
سبز انگوروں کے فوائد
سبز انگور جو سفید انگور کے نام سے بھی مشہور ہے، اس کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں
خون کی گردش اور آرٹیریل کو درست کرنا
انفیکشن کو کم کرنا
خشک انگور (کشمش) کے فوائد
خشک انگور، جسے کشمش کے نام سے جانا جاتا ہے، میں تازہ انگور میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹ کی مقدار سے تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے فوائد یہ ہیں"
-جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر کرنا
-دائمی بیماریوں سے بچاؤ ، جیسے کینسر۔
-کشمش میں تازہ انگور میں اینٹی آکسیڈینٹ کی مقدار 3 گنا ہوتی ہے۔
انگور کے بیجوں کے فوائد
دل کے دورے اور دل کی دیگر پریشانیوں کے امکانات کو کم کرنا۔
پیروں کی سوجن اور ویریکوز رگوں کی حفاطت کرتے ہیں
خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں
کینسر سے بچاتے ہیں۔
افسردگی سے بچاتے ہیں۔
زخموں کو تیزی سے بھرنے کا کام دیتے ہیں۔
انگور کے بیجوں کے تیل کے فوائد
-سورج کی روشنی کی وجہ سے پگمنٹیشن کے اثرات سے جلد کو بچاتا ہے
بالوں اور جلد کو ہموار اور پرورش کرتا ہے
جسم میں کولیسٹرول کی نقصان دہ سطح کو کم کرتا ہے
. ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔