معروف موبائل ساز کمپنی ریڈمی کے مِڈ رینج سمارٹ فون ’ریڈمی نوٹ 14‘ کے جلد مارکیٹ میں آنے کے امکانات ہیں۔
مزید پڑھیں
-
انٹیل کا 28 ارب ڈالر کے چپ پلانٹ کا منصوبہ ’سست روی‘ کا شکارNode ID: 886602
-
’تاریخ میں دوسری بار‘ امریکی خلائی جہاز کی چاند پر کامیاب لینڈنگNode ID: 886648
-
رولز روئس کی اب تک کی طاقتور اور تیز ترین کار ’بلیک بیج سپیکٹر‘Node ID: 886688
این ڈی ٹی وی کے مطابق جلد ہی نوٹ 14 سیریز صارفین کے لیے پیش کر دی جائے گی جس میں ’ریڈمی نوٹ 14‘، ’نوٹ 14 پرو‘ اور ’نوٹ 14 پرو پلس‘ شامل ہیں۔
نوٹ 14 ایس کے متعلق کمپنی کی جانب سے ابھی تک کوئی باقاعدہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم ایک آن لائن لیک میں اس موبائل فون کی متوقع قیمت، ڈیزائن، رنگ جیسی کچھ تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق موبائل فون فور جی نیٹورک تک کی سہولت فراہم کرے گا۔
ریڈمی نوٹ 14 ایس کن ممالک میں دستیاب ہو گا
’ونڈ فیوچر‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ریڈمی نوٹ 14 ایس کے انڈیا اور مشرقی یورپ کے کچھ ممالک میں جلد لانچ ہونے کے امکانات ہیں۔
یورپ میں اس موبائل فون کی قیمت 240 یورو سے کم ہونے کے امکانات ہیں۔
ریڈمی نوٹ 14 ایس کالے، سبز، نیلے اور بنفشی رنگوں میں دستیاب ہو گا۔
اس لیک میں شیئر کی گئی تصاویر میں ریڈمی نوٹ 14 ایس کا ڈیزائن بھی دکھایا گیا ہے جو کہ ریڈمی نوٹ 13 پرو 5 جی کے ڈیزائن سے مشابہت رکھتا ہے۔
موبائل فون کی پشت پر بائیں کونے میں مربعے کی شکل والا ریئر کیمرہ موجود ہے جس میں تین سینسرز اور ایک ایل ای ڈی فلیش یونٹ بھی دیا گیا ہے۔
اسی طرح سے ڈسپلے میں ایک پنچ ہول بھی نظر آتا ہے جو بظاہر اس کا فرنٹ کیمرہ ہے۔
ریڈمی نوٹ 14 ایس کی خصوصیات
ریڈمی نوٹ 14 ایس میں ایمولیڈ ڈسپلے ہو گا جو فُل ایچ ڈی کوالٹی کو سپورٹ کرے گا۔
اس میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی99 الٹرا ایس او سی پروسیسر ہوگا اور اس میں آٹھ جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج ہو گی جبکہ یہ اینڈورائیڈ 14 کو سپورٹ کے گا۔
لیکس کے مطابق اس میں تین کیمرے ہوں گے جن میں 200 میگا پکسل، آٹھ میگا پکسل کا ایک الٹرا وائیڈ لینز اور دو میگا پکسل کا میکرو کیمرہ شامل ہیں۔

ریڈمی نوٹ 14 ایس کا سیلفی کیمرہ 14 میگا پکسل کا ہو گا جبکہ موبائل فون فور کے تک ویڈیو کوالیٹی ریکارڈ کرنے کی صلاحیت کے حامل ہو گا۔
ریڈمی نوٹ 14 ایس میں پانچ ہزار ایم اے اچ کی بیٹری ہو گی جو 67 واٹ تک کی فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرے گی۔