Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اضافہ

پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
منگل کو وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی اتنا ہی اضافہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی پانچ پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 70 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 67 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

شیئر: