شہزادہ محمد بن سلمان سے شاہ عبداللہ ابن الحسین کا رابطہ
’دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش تازہ صورتحال پر گفتگو کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ ابن الحسین نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور تقویت دینے کے علاوہ باہمی مشترکہ امور میں تعاون کی نئی راہوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔
ولی عہد نے شاہ عبد اللہ کو خادم حرمین شریفین کی طرف سے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
شاہ عبد اللہ ابن الحسین نے شاہ سلمان اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے ۔