Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر ثقافت کی 70 سالہ پرانے لباس کی تجدید کی ہدایت

یہ 70 سالہ پرانا لباس ایک سعودی خاتون کا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ نے 70 سالہ پرانے لباس کی تجدید کی ہدایت کی ہے۔ یہ لباس ایک خاتون کا ہے جو وفات پا چکی ہیں۔ 
سعودی ’اخبار 24‘ کے مطابق شہزادہ بدر بن عبد اللہ کی پرانے لباس کے حوالے سے ہدایات ایک شہری کی ٹویٹ کے جواب میں دی گئی ہیں۔
مشوح نامی شہری نے ایک ٹویٹ میں اپنی والدہ کے تاریخی لباس کی تصاویر پوسٹ کی تھیں، اس کے جواب میں وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ نے لکھا کہ وزارت فیشن اتھارٹی لباس کی بحالی کے لیے کام کرے گی۔
مشوح نے لباس کے بارے میں لکھا تھا کہ یہ ان کی مرحومہ والدہ کا ہے جسے وہ ’حل و طار‘ کے  نام سے پکارتی تھیں۔
شہری نے مزید بتایا کہ یہ ہلکا اور ڈھیلا لباس ہے جو مختلف مواقع پر کپڑے کے اوپر پہنا جاتا تھا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ 70 سال سے زیادہ پرانا ہے.
مشوح نے کہا کہ وہ اس لباس کو بہتر کرنے کے لیے جو کچھ کر سکتے تھے، کر گزرے ہیں۔
مشوح کی دی گئی معلومات کے مطابق اس کپڑے کے نیچے کچھ چھوٹے کانٹے بھی لٹکے ہوئے تھے۔

شیئر: