Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صعدہ کمشنری پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ

حوثی عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں کررہے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
عرب اتحادی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 
حوثیوں کی جانب سے معصوم شہریوں کی جانوں کی پروا کیے بغیر’صنعا‘ کمشنری سے بیلسٹک میزائل داغا گیا جو یمنی حدود کے اندر ہی گرا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے یمن میں قانونی حکومت کی امداد کے لیے قائم اتحادی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی کے حوالے سے کہا ہے کہ ’جمعرات کی صبح ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے ’صنعا‘ سے بیلسٹک میزائل داغا جو محض 185 کلومیٹر دور’صعدہ‘ کمشنری میں گرا، باغیوں کا مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تھا‘۔
بریگیڈیئرالمالکی نے مزید کہا کہ ’حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں جاری ہیں، باغی معصوم شہریوں کی جانوں کی بھی پروا نہیں کررہے، انسانی آبادی پر اس طرح میزائل حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے جس سے ہزاروں انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہے‘۔ 
بریگیڈیئرالمالکی نے یقین دہانی کرائی کہ ایران نواز حوثیوں کی جانب سے کی جانے والی انسان دشمن کارروائیوں کے تدارک کے لیے اتحادی فورسز جامع حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے مناسب اقدامات جاری رکھے گی۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: