جازان: حوثیوں کا میزائل حملہ جانی نقصان نہیں ہوا، شہری دفاع
میزائل ویران مقام پر گرا جس سے جانی نقصان نہیں ہوا(فوٹو اخبار 24)
جازان ریجن میں ایران نوازحوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
عربی جریدے ’المدینہ‘ نے ریجنل شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد یحیی الغامدی کے حوالے سے کہا ہے کہ ’شہری دفاع کو اطلاع ملی تھی کہ جازان ریجن کے نواح میں میزائل کے ٹکڑے ملے ہیں‘۔
کرنل الغامدی نے مزید بتایا کہ میزائل کے بارے میں اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے یونٹ اس علاقے میں پہنچ گئے جہاں میزائل گرنے کی نشاندہی کی گئی تھی۔
میزائل ویران مقام پر گرا جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ شہری دفاع کے یونٹ نے حوثی باغیوں کی جانب سے یمن سے داغے گئے میزائل کے ٹکڑوں کووہاں سے اٹھا لیا گیا-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں