سعودی عرب میں الیکٹرانک خلع کے لیے طریقہ کار وضع
الیکٹرانک سسٹم کے تحت شوہر طلاق کی تصدیق کر سکے گا جبکہ بیوی خلع یا فسخ نکاح کے لیے درخواست دے سکے گی۔ فوٹو سوشل میڈیا
سعودی وزارت انصاف نے واضح کیا ہے کہ اب الیکٹرانک خدمات کے ذریعے شوہر بیوی کو طلاق دینے کی تصدیق کر سکتا ہے۔
اسی طرح اگر بیوی دعویٰ دائر کرنا چاہے یا فسخ نکاح خلع وغیرہ لینا چاہے تو یہ اس کے لیے ممکن ہو گا۔
سعودی ویب سائٹ عکاظ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت انصاف کی طرف سے جاری ہونے والے طریقہ کار کے مطابق اگر طلاق شوہر کی طرف سے ہے تو اس لنک https://inhaatportal.moj.gov.sa/ کے ذریعے ایک الیکٹرانک درخواست (طلاق کا ثبوت) پیش کرسکتا ہے۔
اسی طرح بیوی بھی مقدمہ دائر کر سکتی ہے (شادی کے خاتمے، خلع، طلاق کا ثبوت درج ذیل لنک https://najiz.sa/applications/landing/service/1 کے ذریعہ درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے:
وزارت نے واضح کیا ہے کہ اگر بیوی خلع کا مقدمہ درج کرانا چاہتی ہے تو اس لنک https://nagazcourtsportal.moj.gov.sa/ پر درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔
لنک پر جا کر ’نئی درخواست‘ کے آئیکون کلک کریں، پھر مرکزی درجہ بندی ’ذاتی حیثیت‘ کا انتخاب کریں اور ذیلی درجہ بندی کا انتخاب کریں۔
اسی طح ’علیحدگی اور نکاح کے مقدمات‘ کیس قسم اور ’خلع‘ کے آپشنز پر جا کر صفحہ کو مکمل کیا جائے۔